53

یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

لاہور( آوازچترال)یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے مختلف اشیا ء کی قیمتوں میں 2روپے سے 30روپے تک اضافہ کر دیا۔یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کے سرف کی قیمت میں 5 روپے فی کلو تک کا اضافہ کر دیا گیا،درجہ دوم کے کوکنگ آئل کی 3 لیٹر کی بوتل کی قیمت میں 30 روپے کا اضافہ کر دیا گیا،مختلف برانڈکے برتن دھونے والے صابن کی قیمت میں2 روپے سے لے کر 6 روپے تک ،مختلف کمپنیوں کے کیچپ کی قیمتوں میں15 روپے تک ،مختلف کمپنیوں کے نوڈلز کی قیمت میں2 روپے تک ،مختلف کمپنیوں کے شیمپو کی قیمت میں 15 روپے تک جبکہ مختلف کمپنیوں کے صابن 2 روپے تک مہنگے ہو گئے۔

Facebook Comments