187

بمبوریت وادی میں ہوٹل مسمار..عدالت کے حکم پر روک دیا گیا

چترال ( نمائندہ آوازچترال )بمبوریت وادی میں کراکاڑ گاؤں میں نو تعمیر شدہ کثیرالمنزلہ ہوٹل کو مسمار کرنے کا کام پیر کے روز عدالت کے حکم پر روک دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر چترال لویر نویدِ احمد نے میڈیا کو بتایا کہ اس ہوٹل کو Antiquities Actکے تحت مسمار کیا جارہاہے جبکہ کالاش خواتین کے لئے مخصوص بشالینی کے بھی زیادہ قریب ہونے کی وجہ سے بشالینی میں قیام پذیر خواتین کی پرائویسی بھی متاثر ہونے کا خطرہ تھا اور کمیونٹی کی طرف سے شدید تحفظات کا اظہار بھی کیا جارہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ پیر کی سہ پہر تک اے سی عبدالولی کی نگرانی میں مسمار کرنے کا کام زور وشور سے جاری تھا کہ عدالت سے حکم امتناعی پیش کرنے پر کام روک دیا گیا۔

Facebook Comments