106

وزیر اعلیٰ کے معاون خصو صی برائے اقلیتی امور ایم پی اے وزیرزادہ کی کو ششوں سے ریشن سیلاب سے متا ثرہ واٹر سپلائی سکیم بحال .. آفتاب ایم طاہر

اپر چترال (نمائندہ آوازچترال  ) پاکستان تحریک انصاف اپر چترال کے جنرل سکرٹری آفتاب ایم طا ہر نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے معاون خصو صی برائے اقلیتی امور ایم پی اے وزیرزادہ کی کو ششوں سے ریشن سیلاب سے متا ثرہ واٹر سپلائی سکیم بحال کر دی گئی اور آج اپر چترال کے لئے بجلی کی سپلائی بھی بحا ل کر دیاجائے گا۔اُنہوں نے کہا معا ون خصو صی نے ریشن سیلا ب متاثرہ ایریگیشن چینلوں کی فوری بحا لی کے لئے اقدامات کر نے کے لئے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج سے ہی ایکسیوٹر کے ذریعے متاثرہ ایری گیشن چینلوں کی بحا لی کا کام شروع کیا جائے جس کے لئے جتنے بھی فنڈز کی ضرورت پڑے گی مہیاکریں گے۔اُنہوں نے علاقہ ریشن کی عوام کی طرف سے معاون خصو صی وزیر اعلیٰ وزیر زاد شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ بہت جلد ایری گیشن چینل بھی بحال کر دیا جائے گا۔

Facebook Comments