تازہ ترینصحت

ریشن کے عوام کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار … ریجنل ہیڈ  اے کے ایچ ایس پی معراج الدین نےریشن اور دیگر متاثرہ علاقوں میں میڈیسن اور میڈیکل ٹیم بھیجنے کا اعلان

چترال( نمائندہ آوازچترال)پا کستان تحریک انصاف اپر چترال کے جنرل سیکرٹری آفتاب ایم طاہر نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ ریجنل ہیڈ  اے کے ایچ ایس پی معراج الدین نے ٹیلی فو نک رابطے میں ریشن کے عوام کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور ریشن اور دیگر متاثرہ علاقوں میں میڈیسن اور میڈیکل ٹیم بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ جس پربحیثیت جنرل سیکرٹری پا کستان تحریک انصاف اپر چترال اور عوام ریشن کی طرف سے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں،اور اس مشکل گھڑی میں امدادی سر گرمیوں کا اعلان کر کے ریجنل ہیڈ اے کے ایچ ایس پی نے متاثرہ عوام کی دل جیت لئے ہیں۔ اور ہم چترال کے قابل فخر فرزند کے اس کا وش کو سراہتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ گذشتہ دن آنے والی تباہ کن سیلابی صورت حال کے بعد معاون خصو صی وزیر اعلیٰ وزیر زادہ متعلقہ محکموں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں متعلقہ محکمے گزشتہ رات سے ہی بحا لی کاموں میں مصروف ہے۔ اور انشاء اللہ بہت جلد متاثرہ علاقوں میں پا نی اور سڑکوں کوبحا ل کیا جائے گا۔ انہوں نے معاون خصو صی وزیر زادہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاون خصو صی نے اپر چترال میں سیلابی صورت حال کے بعد متعلقہ محکموں کے ساتھ مسلسل رابطہ کر کے عوامی نما ئندہ ہو نے کا ثبوت دیا ہے اور ان کی کو ششوں سے بحا لی کا م جاری ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت اور پاکستان تحریک انصاف اپر چترال کے صدر رحمت غازی سابق نا ظم یو سی چرن کی کو ششوں سے سی ڈی ایل ڈی کے پرو جیکٹ میں ریشن گول کے مختلف مقامات پر جو پرو ٹیکشن وال بنا ئے گئے تھے جس سے ریشن مکمل تباہی سے محفوظ رہا تاہم سیلاب کی شدت گزشتہ آنے والے سیلاب سے زیا دہ تھا۔ انہوں اپر چترال کے مختلف علاقوں میں آنے والی سیلاب کی وجہ نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اس مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button