78

اپر چترال میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کو روکنے کے سلسلے میں میٹنگ

اپرچترال(ذاکرذخمی سے)  اپر چترال میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کو روکنے کے سلسلے میں ایک اہم میٹنگ زیر صدارت محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال منعقد ہوا۔ اس میٹنگ میں محمد ریاض خان اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر کے علاوہ ضلعی انتظامیہ اپر چترال کے دیگر افیسران، ایڈیشنل ڈی،ایچ،او اپر چترال، ایس،ایچ،او تھانہ بونی اور بازار یونین بونی کے صدر و سیکٹری نے شرکت کیں۔ میٹنگ بلانے کا مقصد کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کو روکنے کے حوالے سے حکمت عملی وضع کرنا تھا۔ میٹنگ میں ذیل فیصلے لئے گئے۔ 1. محتلف ضلعوں سے چترال آنے والے تمام سیاح کا ٹیسٹ کروایا جائے گا اس ضمن میں تمام چیک پوسٹ کو مراسلہ بھیج دیا جائے گا تاکہ کوئی بھی باہر سے آنے والا شخص بے غیر ٹیسٹ کے ضلع میں داخل نہ ہوں۔ 2. اپر چترال کے تمام بازار بشمول بونی، موڑکہو، تورکہو اور مستوج کے تمام کاروباری حضرات رضاکارانہ طور پر اپنا ٹیسٹ کروائیں گے۔ آغاز بونی بازار سے ہوگا اور روزانہ کی بنیاد پر 3 سے 4 دکاندار اپنا ٹیسٹ کروانے کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بونی جائیں گے جہان موجود عالمی ادارہ صحت کا نمائندہ ان کے خون کا نمونہ لیکر باضابطہ ٹیسٹ کے لئے پشاور بھیج دے گا۔ 3.ںازار میں داخل ہونے والا ہر بندہ ماسک پہنے کا پابند ہوگا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے تمام سٹیک ہولڈرز کو اس ضمن میں کلیدی کردار ادا کرنے کے حوالے سے احکامات صادر کیے۔

Facebook Comments