52

الیکشن میں کامیابی کی صورت میں ٹرمپ نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا نعرہ لگا دیا

اسلام آباد (آوازچترال )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکشن میں کامیاب ہونے صورت میں امریکی عوام کو ایک کروڑ نوکریاں دینے کا اعلان کر دیا ۔نجی ٹی وی رپوٹ کے مطابق نومبر میں امریکی صدارتی انتخابات کا میدان سجے گا ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ری پبلکن نے دوسری چار سالہ مدت کیلئے صدارتی نامزدگی منظور کر لی ہے ۔ امریکی صدر نےامریکی عوام سے وعدہ کیا ہے کہوہ اگر امریکی صدردوبارہ منتخب ہو گئے تو پہلے 10ماہ میں ایک کروڑ نوکریاں دیں گے ۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے وعدہ کیا ہے کہ وہ امریکی شہریوں کے لیے 10 لاکھ نئے اور چھوٹے کاروبار کے مواقع فراہم کریں گے۔تاہم ان کےحریف امیدوار جوبائیڈن کو کافی مضبوط امیدوار سمجھا رہاہے ۔ جنہوں نے کشمیر میں ہونے والے مظالم کیخلاف آواز بلند کی اور مودی سرکار کو جاری مظالم روکنے کا بھی کہا ہے

Facebook Comments