تازہ ترین

ہمارے لئے سب سے اہم مظلوم ہے ان کی داد رسی اور ملزمان کو عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

چترال(نمائندہ آوازچترال  )منگل25آگست کو ڈی پی اوآفس لوئر چترال میں کرائم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں جملہ ایس ڈی پی اوز،ایس پی انوسٹی گیشن،ایس ایچ اوز و انوسٹی گیشن افسران اور محرران نے شرکت کی۔ میٹنگ کی صدارت ڈی پی او لوئر چترال پی ایس پی افیسرعبد الحی خان نے کی، میٹنگ میں علاقہ میں جرائم کے حوالے سے تفصیلی بحث ہوئی،ڈی پی اوچترال نے تمام ایس ایچ اوزسے علاقے کو درپیش مسائل سے خو د کو آگاہ کیا۔ ایس ایچ اوزنے جرائم کے حوالے سے اپنے اپنے رپورٹس پیش کئے، منشیات کے خلاف کاروائی، مفروران کی گرفتاری کا جائزہ لیاگیا۔ ڈی پی اوچترال نے تمام افسران سے اپنے خطاب میں کہا کہ عوام کی خدمت ہماری اولین ذمہ داری ہے اور ہمارے لئے سب سے اہم مظلوم ہے اور ان کی رپورٹوں پر داد رسی اور ملزمان کو شواہد کے ساتھ عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ کارکردگی دکھانے والے ایس ایچ اوزکی داد رسی اور حوصلہ افزائی کی گئی۔ اس طرح سستی دکھانے والے ایس ایچ اوزکو وارننگ دی گئی۔ اُنہوں نے جرائم کے خاتمے کیلئے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی سہولیات کو پیش نظررکھتے ہوئے تما م افسران اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے فرائض کی انجام دہی میں اپنا کردار ادا کریں۔ تاہم چترال پولیس کی کارکردگی تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ڈی پی اولوئر چترال نے مذید اس میں بہتری لانے کی ترغیب دی اور معاشرہ کو جرائم سے پاک کرنے کا عزم کا اظہار کرتے ہوئے تمام افسران کو اپنا اپنا حصہ ڈالنے کی تلقین کی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button