تازہ ترین

خیبر پختونخوا میں تمام سرکاری سکول 15 ستمبر سے کھولنے کا اعلامیہ جاری

 پشاور (نمائندہ آوازچترال) خیبر پختونخوا میں تمام سرکاری سکول 15 ستمبر سے کھولنے کا اعلامیہ جاری، سکولوں کو کورونا ایس او پیز کے تحت کھولا جائے گا، سکولوں میں ہاتھ دھونے کے لئے صابن کی فراہمی لازمی ہے، سکولوں میں ڈس انفکٹنگ مٹیئریل بھی فراہم کیا جائے گا، وفاقی حکومت کے فیصلے کے پیش نظر ایس او پیز کے تحت عارضی طور پر سکولز 15 ستمبر سے کھولے جائیں گے، ڈائریکٹر ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ تمام سٹاف کو ایس او پیز کی ٹریننگ دی گئی ہے،7 اضلاع کوہاٹ ، ہری پور، بنوں سمیت دیگر اضلاع کے اساتذہ نے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی تربیت حاصل کرلی، سکولوں میں سیناٹائزر اور ماسک کا استعمال کو لازمی بنایا جائے گا۔

 

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button