52

حکومت ایس او پیز کے تحت فوری طور پر سکولز کھلے۔ سکولز کی بندش بچوں کے لیے کورونا وباء سے زیادہ خطرناک ہے۔ عنایت اللہ خان۔تحریک التوا جمع

پشاور ( آوازچترال نیوز) نائب امیر جماعت اسلامی وممبرصوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا عنایت اللہ خان نے صوبائی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کراتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بچوں کا مزید وقت ضائع کرنے کے بجائے سکولز ایس او پیز کے تحت فوری طور پر کھل دیے جائیں اور نجی تعلیمی اداروں کے لیے حکومت ریلیف پیکج کا اعلان کریں۔ سکول کی بندش بچوں کے لیے کورونا وباء سے زیادہ خطرناک اور نقصان دہ ہیں۔ پچھلے سات مہینوں سے کورونا وباء سے طلباء طالبات کا تعلیمی مستقبل تباہ ہورہا ہے۔ حکومت صوبہ بھر میں دیگر شعبوں کی طرح تعلیمی اداروں کو بھی کھولنے کا اعلان کریں۔ سیل تعلیمی اداروں کو ری سیل کروائیں اور سربراہوں کے خلاف درج ایف آئی آر فوری طور پر ختم کیے جائیں۔ اس موقع پر عنایت اللہ خان نے کہا کہ آئین کے مطابق بچوں کو تعلیم کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن اس وقت 60 فی صد بچے نجی تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور اس طرح یہی نجی تعلیمی ادارے تعلیم کی فراہمی میں حکومت کو سہارا دے رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں سینما ہالز، شاپنگ مالز، بازار اور دیگر شعبے کھلے گئے ہیں اور کورونا وباء میں بھی کمی آئی ہے لیکن سکولز کو بند رکھا جارہا ہے جو کہ بچوں کے مستقبل کے لیے خطرناک اور نقصان دہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر تعلیمی ادارے کھولنے کااعلان کریں۔

Facebook Comments