91

شیخ رشید تشویش ناک طبی مسئلے کا شکار ہوگئے

لاہور (  آوازچترال ) شیخ رشید تشویش ناک طبی مسئلے کا شکار ہوگئے، وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ مایوسی کے دور سے گزر رہا ہوں، کرونا وائرس کی وجہ سے میرے پھیپھڑوں کو شدید نقصان پہنچا، طبیعت اب بھی بہتر نہیں، علاج جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی جانب سے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے تشویش ناک انکشاف کیا گیا ہے۔وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ ان کی طبیعت اب بھی ٹھیک نہیں ہے۔ ان کا بتانا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ان کے پھیپھڑے بری طرح متاثر ہوئے تھے اور حالت اب بھی بہتر نہیں ہے۔ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اب بھی ان کا علاج جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ مایوسی کے دور سے گزر رہے ہیں۔ ان کے پاس لاکھوں روپے ہیں سب کچھ ہے لیکن جب کرونا وائرس ہوا تو انہیں ایک انجیکشن نہیں مل رہا تھا۔ پھر فوج نے ان کی مدد کی اور ان کا علاج ہوا۔ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اگر میرے ساتھ ایسا ہوا ہے تو پھر ایک غریب شخص کے ساتھ کیا ہوتا ہوگا۔ گزشتہ دنوں ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا تھا کہ ان کی طبیعت اب بھی ٹھیک نہیں ہے، اسی لیے وہ آج کل میڈیا پر بھی کم نظر آ رہے ہیں۔ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد انہیں ایسا لگا تھا کہ وہ زندہ نہیں بچ پائیں گے۔دوران علاج انہیں لگ رہا تھا جیسے وہ اب زندہ نہیں بچنے والے، اس لیے انہوں نے ایک کتاب لکھنا شروع کر دی۔ اپنی اس کتاب میں انہوں نے تمام سچ بیان کیے ہیں۔ یہ کتاب ان کے دنیا سے رخصت ہونے کے 10 سال بعد منظر عام پر لائی جائے گی۔

Facebook Comments