58

کورونا وائرس: عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کے مطابق کورونا کی وبا کے خاتمے میں دو برس لگ سکتے ہیں

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا کہنا ہے کہ انھیں امید ہے کہ کورونا وائرس کی وبا دو برس سے کم مدت میں ختم ہو جائے گی۔ جمعے کو جنیوا میں خطاب کرتے ہوئے عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیدروس ادھانوم غیبریسس کا کہنا تھا کہ سنہ 1918 میں ہسپانوی فلو کی وبا پر قابو پانے میں دو برس لگے تھے۔ لیکن انھوں نے مزید کہا کہ ٹیکنالوجی کی دنیا میں ترقی اس وائرس کو ’کم وقت میں روکنے‘ میں مدد دے سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا ’یقیناً زیادہ میل ملاپ سے اس وائرس کے پھیلنے کا زیادہ امکان ہے لیکن اس وقت ہمارے پاس اس کو روکنے کی ٹیکنالوجی اور علم موجود ہے۔‘

Facebook Comments