88

تنخواہوں میں 50 اضافہ کریں گے،آصف زرداری کا ایک بار پھر حکومت بنانے کا دعویٰ

اسلام آباد ( آوازچترال)سابق صدر آصف زرداری نے کراچی روانگی کے وقت اے ایس ایف ملازمین سے کہا ہے کہ وہ ایک بار پھر آئیں گے اور ان کی تنخواؤں میں 50 فیصد اضافہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کراچی روانہ ہونے کیلئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچے تو ان کا سامنا اے ایس ایف ملازمین سے ہوا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ انہیں معلوم ہے کہ آپ کا گزارہ مشکل ہے وہ ایک بار پھر آئیں گے اور ان کی تنخواہ میں 50 فیصد اضافہ کریں گے۔

Facebook Comments