تازہ ترین

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے سکولوں کیلئے ایس اوپیز جاری کردیئے

 پشاور (آوازچترال )سرکاری اعلامیہ کے مطابق سکول کے گیٹ پر بخار چیک کرنے کا انتظام کیا جائے گا، 37.3 سنٹی گریڈ سے زیادہ ٹمپریچر والے طلباء اور اساتذہ کو سکول آنے کی اجازت نہیں ہو گی، طلباء اور اساتذہ کیلئے ماسک پہننا لازمی ہوگا، سکول میں سماجی فاصلے کا خیال رکھا جائے گا۔ سکول میں اسمبلی اور جمگھٹا لگانے سے اجتناب کیا جائے۔ کورونا کی علامات والے طلباء کو 7دن چھٹی دی جائیگی۔ طلبا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں پوری کلاس کو 14 دن چھٹی دی جائیگی، طلباء ایک ہی برتن میں ساتھ کھانے سے گریز کریں، طلباء کو اپنے گھر سے کھانا لانے کی ترغیب دی جائے، طلباء کے سکولز میں ایک ساتھ داخل ہونے اور نکلنے پر پابندی ہوگی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button