تازہ ترین

جے یو آئی اپر چترال کے ضلعی کابینہ کے اراکین کا سیلاب سے متاثرہ علاقہ یارخون لشٹ کا دورہ،امدادی اشیاء تقسیم

اپر چترال( آوازچترال)جے یو آئی اپر چترال کے ضلعی کابینہ کے اراکین نے امیر جمعیت علماء اسلام اپر چترال مولانا شیر کریم شاہ کی ہدایات پر گذشتہ روز یارخون لشٹ کے سیلاب سے متاثرہ علاقہ کا دور کیا۔اُنہوں نے سیلاب سے متاثرہ افراد میں امدادی اشیاء تقسیم کی اور جمعیت علماء اسلام کی طرف سے متاثرین کے ساتھ ہرقسم کی تعاون کی یقین دہانی کی۔اُنہوں نے ضلعی امیر کی طرف سے سیلاب متاثرین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور سیلاب میں جان بحق ہونے والی دسویں جماعت کی طالبہ کے لئے دعا اور اُن کے اہلخانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button