تازہ ترین

چترال میں ایک نوجوان کی خودکشی۔دریاء چترال کے سپرد

چترال(نمائندہ آوازچترال)چترال سے 25کلومیٹر بونی روڈ کوغذی میں ایک 19سالہ نوجوان بشیر احمد دریاء چترال میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔  ۔تفصیلات کے مطابق  گزشتہ شام  کوغذی کے مقام برغوزی پل پر 19سالہ نوجوان بشیر احمد کٹانہ نےدریائے چترال میں چھلانگ لگاکرخودکشی کرلی ۔ عینی شاہدین کے مطابق وہ اپنے گھر سے نکل کر مین سڑک سے ہوتے ہوئے برغوزی کی طرف چلا گیا تھا۔ اس دوران بہت سے لوگوں نے اس کو دیکھا ہے ۔ نوجوان نے شام 7 بجے کے قریب برغوزی پل سے دریائے چترال میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی ۔اس واقعے کا سن کر ہر آنکھ اشک بار ہوا ۔ واضح رہے کہ یہ نوجوان سامبو کنسٹرکشن کمپنی گولین گول پراجیکٹ کے ملازم غلام احمد کٹانہ کے چھوٹے بھائی تھے ۔ ان کا تعلق شیشی کوہ دروش سے ہے جوکہ پچھلے کئی سالوں سے کوغذی میں رہائش پذیر ہیں ۔ لاش کی تلاش جاری ہےب

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button