تازہ ترین

ہفتے کے روز چترال کے طول وعرض میں پرائیویٹ تعلیمی ادارے جزوی طور پر کھل گئے

چترال (نمائندہ آوازچترال) ہفتے کے روز چترال کے طول وعرض میں پرائیویٹ تعلیمی ادارے جزوی طور پر کھل گئے اور کئی مہینوں بعد بچوں کو سکول آتے جاتے دیکھا گیامگر تعداد بہت ہی کم تھی۔ قومی سطح پر قائم پرائیویت تعلیمی اداروں کی تنظیم پین (PEN)چترال کے صدر وجیہ الدین نے کہاکہ ان کے اطلاع کے مطابق چترال شہر کے علاوہ کوہ یونین کونسل، دروش، ایون، گرم چشمہ، بونی اور اپر چترال کے دوسرے علاقوں میں بھی نجی تعلیمی ہفتے کے روز تنظیم کے فیصلے کے مطابق کھل گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ فی الحال سکولوں کے سینئر سیکشن کھول دئیے گئے ہیں جبکہ دوسرے کلاسز مرحلہ وار اور حالات کے مطابق کھول دئیے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ کلاس رومز اور سکولوں کے احاطے میں ایس اوپیز پر سوفیصد عمل درامد کو یقینی بنائی جارہی ہے اور فیس ماسک اور سینٹائزر کا استعمال طلباء وطالبات کے لئے لازمی کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ چترال اور دوسرے پہاڑی علاقوں میں سکولوں کی بندش کا دورانیہ آٹھ ماہ سے تجاوز کرگئی ہے جوکہ گزشتہ سال دسمبر کے تیسرے ہفتے میں موسم سرما کی تعطیلات کے لئے بند کردئیے گئے تھے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button