تازہ ترینمضامین

کچھ غلط فہمیوں کی وضاحت۔۔۔۔قاری جمال عبدالناصر

کل ہوٹل حادثہ میں ریاست نے اپنی زمہ داری بطریق احسن انجام دی چترال پولیس اور ریسکیو 1122 ہوٹل سے زخمیوں کو ہسپتالپہنچائے اہالیان چترال کی کثیر تعداد نے خون کے عطیات دیئے سرکاری ہسپتال میں ریاست کی طرف سے جان بچانے کی ہرممکن کوشش ڈاکٹر صاحبان نے کی، مختلف مذہبی سیاسی جماعت کے زمہ داران اور رفاہی تنظیمات نے اپنی حاضری یقینی بناکر انسانی ہمدردی کے ثبوت پیش کئے چترال میں پی ڈی ایم اے کی زمہ داری اسسٹنٹ کمشنر عبدالولی خان کی ہے چونکہ وہ ایسولیشن میں ہے لہذا ڈپٹی کمشنر نوید احمد صاحب نے خود ہسپتال آکر پی ڈی ایم اے کی زمہ داریاں بطریق احسن نبھائی۔ پریس کلب چترال صدر اور دوسرے صحافی برادری تجار یونین ڈرائیور یونین کے صدور بھی ہسپتال میں موجود رہے ایم ایس ڈاکٹرصاحبان اور تمام اسٹاف خطیب ہسپتال مسجد   اے سی صاحبان ڈی پی او چترال دیگر پولیس افیسرز اور پولیس جوان چترال بارڈر پولیس کے جوان چترال سکاوٹس کے کمانڈنٹ افیسرز اور جوان ریسکیو1122کے افیسر اور جوان ٹی ایم اے چترال اور اسٹاف بھی رفاہی کاموں میں حصہ دار بنے متاثرہ ہوٹل کی طرف سے شہزادہ ہشام لملک اور ہوٹل عملہ خدمت کے لئے ہسپتال میں موجود رہے   ڈپٹی کمشنر چترال ہسپتال سے ہی پی ڈی ایم اے سے رابطہ کرکے شدید عوامی مطالبے اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہیلی کاپٹر کا بندوبست کرایا اور زخمی پشاور پہنچائے گئے مرحومین کے لئے تابوت جو اسسٹنٹ کمشنر عبدالولی خان صاحب ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کرونا شہداء کے لئے ہنگامی بنیادوں پر پہلے سے16عدد تابوت تیار کئے گئے تھے پانچ تابوتوں میں غسل اور کفن کے بعد احترام سے رکھکر سرکاری ایمبولنس میں نائب تحصیلدار معراج کی سربراہی میں قصور کی طرف روانہ کیاگیا اس حادثہ میں ہمارے ایم این اے ایم پی اے اور مشیر وزیر زادہ صاحب کی طرف سے بھی نیک جزبات شامل رہی ہیں وزیرزادہ صاحب نے آج پشاور میں ائیر پورٹ آکر زخمیوں کااستقبال کیا اور ہسپتال تک پہنچائے جبکہ ایم پی اے مولانا ہدایت ا لرحمان نے بھی پشاور ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اور ساتھ رہے گویا ریاست نے اپنی زمہ داری بطریق احسن انجام دیاور اہالیان چترال تمام مذہبی اور سیاسی قائدین اور زمہ داران نے دن رات کار خیر میں وقف کی۔ یہ چند سطور اس لئے لکھنے کی ضرورت ہوئی تاکہ متاثرہ خاندان تک اہالیان چترال اور انتظامیہ چترال کی بر وقت اور بہترین کار کردگی کا علم اوریقین ہو اور اجتماعی خاکہ قوم کے سامنے ہو اآج یوم ازادی کے موقع پربھی اہالیان چترال سوگوار رہے اور جمعتہ ا لمبارک کی اجتماع وردینی مدارس میں قران خوانی اور دعاہیں کی گئیں اللہ پاک مرحومین کی مغفرت فرمائے اور زخمیوں کو صحت کاملہ عطاء فرمائے پوری چترالی قوم اس غم میں خاندانوں کے ساتھ برابر شریک ہے

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button