تازہ ترین

کووڈ 19کے خلاف جنگ جیتنے میں سول سوسائٹی کے تمام اداروں نے ضلعی انتظامیہ کا بھر پور ساتھ دیا اور انتہائی ذمہ داری سے اپنے فرائض نبھاتے رہے۔ ڈپٹی کمشنر چترال لویر

چترال (نمائندہ آوازچترال) ڈپٹی کمشنر چترال لویر نوید احمد نے کہا ہے کہ کووڈ 19کے خلاف جنگ جیتنے میں سول سوسائٹی کے تمام اداروں نے ضلعی انتظامیہ کا بھر پور ساتھ دیا اور انتہائی ذمہ داری سے اپنے فرائض نبھاتے رہے اور اس جنگ میں فرنٹ لائن پر رہنے والے حکومتی اور غیر حکومتی کارندوں اور اہلکاروں کی خدمات کااعتراف اور ان کی حوصلہ افزائی معاشرے پر فرض ہے اور یوم آزادی کے مبارک دن اس سلسلے میں تقریب منعقد کرنا Image may contain: 3 people, people standing and indoor, text that says 'YOUTH AWARDS FOR RECOC RIBUTION CEREMON ON OF SER ES DU วV PA gust kbar Ch A1'بہت ہی مستحسن قدم ہے۔ جمعہ کے روز گورنمنٹ کالج آف کامرس کے اڈیٹوریم میں منعقدہ ایم این اے چترال مولانا عبدالاکبر چترالی اور جماعت اسلامی یوتھ کے مشترکہ تقریب تقسیم ایوارڈ برائے کووڈ 19سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگرچہ اس مہلک مرض کی شدت میں کمی آگئی ہے لیکن یہ خطرہ ابھی مکمل طور پر ٹل نہیں گیا ہے اور اختیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا ہے اور اب بھی محتا ط رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے جے آئی یوتھ Image may contain: 5 people, people standing and indoorاور مولانا چترالی کی طرف سے ایوارڈ کی تقریب منعقد کرنے پر مسرت کا اظہارکیا۔ ڈی پی او چترال عبدالحئی نے اپنے مختصر خطاب میں آزادی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہاکہ اس کی قدر ان اقوام سے پوچھ لیں جن کے پاس یہ نعمت موجود نہیں ہے۔ انہوں نے کووڈ 19کی عالمی وبا کے دوران انسانی جانوں Image may contain: 2 people, people standing and beard, text that says 'YOUTH CHITRAL AWARDS DISTPIBUTION CEREMONY FOR REG OF SE URING COI C'کو بچانے کے لئے کام کرنے والوں کو قوم کا ہیرو قرار دیا۔ مایم این اے چترال مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہاکہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ان جانبازوں کو قدرافزائی کرنا ان کے لئے اعزازکی بات ہے جوکہ اس عالمی وبا کے دوران جان ہتھیلی پر رکھ کر انسانیت کی خدمت کی۔ انہوں نے Image may contain: 1 person, standing and beardایوارڈ تقریب کو کامیاب بنانے میں جے آئی یوتھ کے صدر وجیہ الدین اور ان کی ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔ اس سے قبل محکمہ صحت، ضلعی انتظامیہ، پولیس، میڈیا اورسوشل سروس کے شعبوں میں خدمات انجام دینے والوں میں ایوارڈ تقسیم کئے گئے۔ ایوارڈ دینے والوں میں الخدمت فاونڈیشن خیبر پختونخوا Image may contain: 2 people, people standing, text that says 'YOUTH AWARDS DISTRI FOR RECOGNITION. ION CEREMONY SERVIC URING COVID-1 14th bdul Akbar Chitrali MNA NA1'کے صدر خالد وقاص چمکنی،ایم این اے چترال مولانا عبدالاکبر چترالی کے علاوہ ڈی سی چترال لویر، ڈی پی او چترال لویر، سابق ضلع ناظم مغفرت شاہ، ریجنل ہیڈ آغا خان ہیلتھ سروس معراج الدین اور دوسرے شامل تھے۔ اس موقع پر 160سے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 160سے ذیادہ افراد کو ایوارڈ سے نوازے گئے۔

Image may contain: 4 people, people standing and text

Image may contain: 5 people, people sitting

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button