تازہ ترین

اپر چترال میں 73 واں یوم آزادی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

اپرچترال(ذاکر محمد زخمی سے ) اپر چترال میں 73 واں یوم آزادی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔۔ آج دوسرے شہروں کی طرح اپر چترال میں بھی پاکستان کا 73 واں یوم آزادی بڑی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ صوبائی حکومت کے جاری کردہ پروگرام کے تحت جشن آذادی کے حوالے سے ایک سادہ مگر پر وقار تقریب ڈپٹی کمشنر آفس اپر چترال میں منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام کا مہمان خصوصی جناب شاہ سعود صاحب ڈپٹی کمشنر اپر چترال تھا۔ جناب ذوالفقار احمد تنولی صاحب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر چترال گیسٹ آف آنر کی حیثیت سے پروگرام میں شریک ہوئے۔ دیگر مہمانوں میں محمد ریاض خان اسسٹنٹ کمشنر مستوج، مکرم خان افریدی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکھو/ تورکہو, معظم خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج، لائین ڈیپارٹمنٹ اپر چترال کے سربراہان، سابقہ نمائندگان، معززین علاقہ، مختلف تعلیمی اداروں کے طلباءو طالبات، ٹائیگر فورس کے جوان اور کثیر تعداد میں عوام الناس اس پروگرام میں شریک ہوئے۔ پرچم کشائی سے تقریب ٹھیک 9:00am بجے شروع ہوا۔اپر چترال پولیس فورس کے ایک چاک و چوبند دستے نے سلامی کے فرائض انجام دیے۔ تلاوت کلام پاک کے بعد نعت رسول مقبول پیش کیا۔ اس کے بعد طلباء و طالبات نے تقاریر کے ساتھ ساتھ ملی نغمے پیش کئے۔ مہمان خصوصی جناب شاہ سعود صاحب DC اپر چترال نے یوم آزادی سے متعلق اپنے خیالات اور پیغامات ناظرین و سامعین تک پہنچائے اورمملکت خداد کی حصول میں ہمارے آباؤ اجداد اور رہنماؤں کی طرف سے دی جانے والی قربانیوں پر مختصراً روشنی ڈالی اور انہیں حراج تحسین پیش کیا۔ مہمان خصوصی نے پروگرام میں حصہ لینے والوں میں نقد انعامات تقسیم کئے۔ آخر میں ملک کی سالمیت کے لئے دعائیں مانگی گئیں اور اس طرح یہ پروقار تقریب پاکستان زندہ باد کے نعروں کے ساتھ اپنے احتیتام کو پہنچا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button