71

صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ وزیر اعلی

پشاور( آوازچترال)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے چترال میں ہوٹل کی بالکونی سے گر کر قصور سے تعلق رکھنے والے پانچ سیاح جان بحق اور متعدد زخمی ہونے کے واقعے پر گہرے رنج و غم اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے واقعے میں جان بحق ہونے والوں کی مغفرت جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ وزیر اعلی نے ضلعی انتظامیہ کو واقعے کے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Facebook Comments