تازہ ترین

چکدرہ چترال سی پیک روٹ کی بحالی کیلئے اپوزیشن جماعتوں کا لائحہ عمل

 لوئر دیر (آوازچترال ) چکدرہ چترال سی پیک روٹ کی بحالی کیلئے اپوزیشن جماعتوں نے ایکا کرتے ہوئے 15 اگست کو موثر یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا، جبکہ آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے 23 رکنی ایگزیکیٹو کونسل تشکیل دے دیا، آل پارٹیز کانفرنس میں 8 اگست کو ہونے والے پانچ اضلاع دیر لوئر، دیر بالا، اپر چترال، لوئر چترال اور باجوڑ کے آل پارٹیز کانفرنس میں کیے گئے فیصلوں کی تو ثیق کی گئی۔ مقررین نے صوبائی حکومت کی جانب سے چکدرہ چترال موٹر وے کو خوش آئندہ قرار دیا، اس اعلان کردہ منصوبے میں شکوک و شہبات کے ساتھ اسے کابینہ سے منظور بھی نہیں کیاگیا ہے۔ جس پر ان پانچ اضلاع کے سیاسی اور قومی قیادت کو شدید تحفظات ہے۔ آل پارٹیز کانفرنس میں چکدرہ چترال سی پیک روٹ کی بحالی کیلئے شروع کردہ احتجاجی تحریک کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چکدرہ چترال سی پیک روٹ کی بحالی آئندہ نسلوں اور ان کی بقاء کا مسئلہ ہے۔ اس کی بحالی کیلئے کسی دھوکہ میں نہیں آئیں گے اور احتجاجی تحریک کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button