تازہ ترین

یورپی یونین کونسا ملک ہے؟ یورپی یونین کے سفیر سے ملاقات کے موقع پر عثمان بزدار کا استفسار

لاہور ( آوازچترال) یورپی یونین کونسا ملک ہے؟ یورپی یونین کے سفیر سے ملاقات کے موقع پر عثمان بزدار کا استفسار، سینئر صحافی رانا مبشر نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری سے گفتگو کرتے ہوئے ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی نئی نئی حکومت آئی تھی اور وزیراعظم سیکٹریٹ میں مراد علی شاہ کے علاوہ تینوں وزیراعلیٰ موجود تھے۔وہاں یوی یونین کے سفیر آئے اور انہوں نے مجھے کہا کہ میری ملاقات وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے کروائیں۔ رانا مبشر نے بتایا کہ میں سفیر صاحب کو اپنے ساتھ لے کر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے پاس گیا اور میں نے انہیں کہا کہ یہ یوپی یونین کے سفیر ہیں ان سے ہاتھ ملائیں۔ اس پر عثمان بزدار نے مجھ سے سوال کیا کہ یورپی یونین کونسا ملک ہے۔ رانا مبشر نے بتایا کہ اس بات پر میں نے سفیر سے کہا کہ آپ وزیراعلیٰ کو اپنا وزٹنگ کارڈ دے دیں۔ اس کے بعد میں نے وزیراعلیٰ کے سٹاف کو بلا کر انہیں وہ کارڈ دیا اور کہا کہ صاحب کو سمجھا دیں کہ یوپی یونین کدھر ہوتا ہے۔اس پر فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو ان پر اعتماد ہے جیسے انہیں ہم پر اعتماد ہے اس لیے عثمان بزدار صاحب تب تک موجود رہیں گے جب تک وزیراعظم عمران خان چاہیں گے۔ دوسری جانب سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے خلاف ایک صوبائی وزیر پھٹنے والے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیب نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو طلب کر رکھا ہے تاہم یہ جس صوبائی وزیر کو کہتے تھے کہ قربانی دینے کا وقت ہے وہ جلد ان کے خلاف پھٹنے والے ہیں۔عارف حمید بھٹی نے کہا کہ صوبائی وزیر آج اس حوالے سے مشاورت بھی کررہے ہیں کہ اگر اس سے پہلے کوئی کوئی ان کے گھر جا کر انہیں منا لے تو معاملات ٹھیک ہو سکتے ہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button