تازہ ترین

ضلع اپر چترال میں مون سون شجرکاری مہم کا آغاز کردیا گیا

اپرچترال(ذاکر محمد زخمی سے )  فارسٹ ڈیپارٹمنٹ اپر چترال کے زیر اہتمام شجر کاری مہم کا آغاز کر دیاگیا۔ محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے پودا لگا کر اس مہم کاآغاز کردیا۔اس پروگرام میں  اے،ڈی،سی اپر چترال کے علاوہ مکرم خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکھو/ تورکہو, معظم خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج، ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر چترال ،محکمہ پولیس کے افیسران اور کثیر تعداد میں ٹائیگر فورس کے جوانون نے شرکت کیں۔ پروگرام سے خطاب میں اے،ڈی،سی اپر چترال نے شجر کاری مہم سے متعلق وزیر اعظم پاکستان اور صوبائی حکومت کے پیغامات ناظرین تک پہنچائے اور ساتھ ساتھ ہر شخص سے انفرادی طور پر اپنے  اپنےعلاقے کو سرسبز رکھنے کی خاطر پودا لگانے پر زور دیا۔ تمام حضرات نے اس بات کا اعادہ کئے کہ اپنے اپنے علاقوں کو سرسبز وشاداب رکھنے کی خاطر اس مہم میں بھر پور حصہ لیں گے اور اس مہم کو اپر چترال میں کامیاب بنائیں گے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button