تازہ ترینمضامین

کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر بیٹے نے بوڑھی ماں کو جنگل میں پھینک دیا

نئی دہلی ( آوازچترال نیوز)بھارت ریاست مہاراشتڑا کے شہر اورنگ آباد میں ایک بیٹے نے اپنی 90 سال کی بوڑھی ماں کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر جنگل میں پھینک دیا اور وہاں سے فرار ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اورنگ آباد کے کچی گھاٹی علاقہ کے جنگل میں لوگوں کو ایک بوڑھی خاتون پڑی ملی ۔ 90 سال کی بوڑھی خاتون کو ایک چادر میں جنگل کے درمیان چھوڑ دیا گیا تھا ،عمررسیدہ خاتون کورونا پازیٹیو تھی ، جس کی وجہ سے گھر والے ان کو اپنے ساتھ رکھنے کیلئے تیار نہیں تھے بعد میں اہل خانہ نے رات کے اندھیرے میں بوڑھی خاتون کو اورنگ آباد کے کچی گھاٹی علاقہ کے جنگل میں پھینک دیا اور گھر آگئے ۔پولیس نے معاملہ درج کرکے اہل خانہ کی تلاش شروع کردی ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button