تازہ ترین

عمران خان اگر میری سنتے تو آج حکومت کی کارکردگی بہت بہتر ہوتی” طعنوں سے بچنے کیلئے وزیر اعظم کو پشاور بی آر ٹی منصوبہ ختم کرنے کا کہا؟ فواد چوہدری

اسلام آباد( آوازچترال رپورٹ) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر وزیراعظم عمران خان میری بات سنتے تو حکومت کی کارکردگی بہتر ہوتی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے وزیراعظم سے کہا ہے کہ کے پی کے حکومت کو کہہ کر بی آر ٹی منصوبہ کو ختم کریں۔ہر بندہ اٹھ کر ہمیں اس کا طعنہ مارنا شروع کر دیتا ہے۔ پشاور بی آر ٹی اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے، ہم اسے میڈیا کے سامنے درست طریقے سے پیش نہیں کر سکے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button