161

جغور گولدہ کے ریٹائر اُستاد غلام رسول کے گھر میں پریشر کوکر کے پھٹنے سے چھ افراد جھلس گئے .. دو افراد جان بحق

چترال(نمائندہ آوازچترال  )جمعرات کی رات چترال ٹاون میں جغور گولدہ کے مقام پر ریٹائر اُستاد غلام رسول کے گھر میں پریشر کوکر کے پھٹنے کے بعد سلنڈربلاسٹ ہوا جس کے نتیجے میں گھر میں موجود چھ افراد جھلس گئے جنہیں فوری طورپر ڈسٹرکٹ ہسپتال چترال پہنچانے کے بعد پشاور ریفر کیا گیا۔پشاور لے جاتے ہوئے بشارات ولد رحمت الہی ساکن کیسو زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے جبکہ چترال یونیورسٹی کے پروفیسر محسن الملک صدیقی کی والدہ جمعہ کے روز شیرپاؤ ہسپتال پشاور میں وفات پاگئی۔چار افراد پشاور کے شیرپاؤہسپتال میں زیر علاج ہے جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

Facebook Comments