97

دیر، چترال گلگت موٹر ووے۔۔۔ اے پی سی بروز ہفتہ تیمرہ گرہ دیر پائیں میں ہوگی۔ تمام تیاریاں مکمل ۔ پانچ اضلاع کے قائدین شریک ہوں گے۔ عنایت اللہ خان

پشاور (آوازچترال رپورٹ) جماعت اسلامی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس آج بروز ہفتہ تیمرہ گرہ میں صبح 10 بجے ہوگی جس میں دیر، چترال گلگت موٹر ووے کو دوبارہ شامل کرنے اور سی پیک روٹ جو پی ایس ڈی پی میں باقاعدہ منظور ہوئی ہے اور موجودہ حکومت نے اس کو ختم کردیا ہے سے متعلق مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ آل پارٹیز کانفرنس میں چترال بالا، چترال پائیں، دیر بالا، دیر پائیں اور باجوڑ کے سیاسی و مذہبی جماعتوں، وکلاء، تاجر تنظمیوں، طلباء تنظیموں اور سماجی کارکنان کے نمائندگان شریک ہوں گے۔ اس موقع پر عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ چکدرہ سے چترال تک موٹرووے ہمار ا حق ہے۔ ہر فورم پر اس کے لیے آواز بلند کریں گے اور اسمبلی کے اندر، چوک و چوراہوں اور عدالتوں میں اس کے لیے جنگ لڑیں گے۔انہوں نے کہاکہ اس منصوبے سے دیر چترال کی ترقی وابستہ ہے اور اس سے خطہ کے عوام کو روزگار کے مواقعے ملیں گے۔ انہوں نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر دیر چترال کے لیے ان کا حق حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ اے پی سی میں تمام سیاسی جماعتوں سے مل کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

Facebook Comments