42

پی آئی اے کی تنظیم نو،آٹھ ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ

کراچی ( آوازچترال نیوز) قومی ائیر لائن کی تنظیم نو کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اور اس حوالے سےوزارت خزانہ اور دفاع کو ٹاسک بھی سونپ دیا گیا ہے۔ جس کے بعد ایک ہی ماہ میں 8ہزار ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کردیا جائے گا۔حکومت نے دونوں وزارتوں کو ایک ماہ میں ایسی سکیم تیارکرنے کی ہدایت کی گئی ہے جس سے قومی ایئرلائن کو اضافی ملازمین سے نجات دلائی جا سکے۔نجی ٹی وی کے مطابق

حکومت نے قومی ایئرلائن میں مشتبہ لائسنس اورمشکوک ڈگری پر ملازمت حاصل کرنے والوں کو محفوظ راستہ دینے کاآپشن دیاگیا،رضاکارانہ نوکری چھوڑنے کی شرط پر ملازمین کو محفوظ راستہ ملے گا،ملازمین کو رضاکارانہ طور پر ملازمت چھوڑنے پر حکومت مراعات کی پیش کش کرے گی ۔
Facebook Comments