تازہ ترین

وزیراعظم عمران خان کا بڑا اقدام، مقبوضہ کشمیر بن گیا پاکستان

اسلام آباد (آوازچترال ) وزیراعظم عمران خان کا بڑا اقدام کہ مقبوضہ کشمیر پاکستان بن گیا، پاکستان نے سرکاری نقشے میںمقبوضہ کشمیر کو شامل کرلیا ہے، وفاقی کابینہ نے سرکاری نقشے کی منظوری دے دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم عمران خان نے بڑا قدام اٹھاتے ہوئے سرکاری نقشے میں مقبوضہ کشمیر کو شامل کرلیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پاکستان کے نقشے میں شامل ہوگیا ہے۔ وفاقی کابینہ نے مقبوضہ کشمیر کو شامل کیے گئے نئے سرکاری نقشے کی منظوری دے دی ہے۔پاکستان کی جانب سے سرکاری نقشے کو اقوام متحدہ میں پیش کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے سرکاری نقشے کی وزراء کو مبارکباد پیش کیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایک دن یہی نقشہ پاکستان کا مشتقل نقشہ ہوگا۔ پاکستان کے نئے سرکاری نقشے کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج تاریخی دن ہے کہ ہم پاکستان کا پولیٹیکل میپ دنیا کے سامنے لے کر آئے ہیں۔ نیا سرکاری نقشہ پاکستان کی ترجمانی کرتا ہے۔ آج سے یہی نقشہ پاکستان کا نیانقشہ ہے۔ نئے نقشے کی اپوزیشن اور کشمیری لیڈرشپ نے بھی تائید کی ہے۔ پاکستانی قوم کی امنگوں اور کشمیر کے لوگوں کے اصولی مئوقف کی ترجمانی اور تائید کرتا ہے۔پچھلے سال 5 اگست کوجو ہندوستان نے غاصبانہ اور غیرقانونی قدم اٹھایا تھا اس کی نفی کرتا ہے۔ آج سے ہمارا سرکاری پولیٹیکل نقشہ یہ ہوگا۔ یہی نقشہ جامعات، کالجز اور سکولوں میں نصاب میں بھی آیا کرے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ سرکاری نقشہ پہلا قدم ہے کشمیر کیلئے سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے، کشمیرکے لوگوں کا حق ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ جانا چاہتے یا ہندوستان کے ساتھ ہیں،یہ اقوام عالم نے کشمیریوں کو حق دیا ،لیکن وہ ان کو نہیں دیا گیا۔اب ہندوستان کی کوشش ہے کہ باہر سے لاکر لوگوں کو بسایا جائے تاکہ کشمیری وہاں اقلیت بن جائیں۔لیکن ہم اقوام متحدہ کو ان کا 1948کا وعدہ یاد دلاتے رہیں گے۔ہمارے شروع سے ذہن میں ہے کہ کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا، ہم ملٹری حل کو نہیں مانتے ہم سیاسی حل کو مانتے ہیں، ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button