تازہ ترینصحت

ایون ہسپتال کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کردیا گیا

 چترال(نمائندہ آوازچترال) رورل ہیلتھ سنٹر ایون کے اسٹاف میں کووڈ 19 کے چھ مثبت رپورٹ آنے پر ہسپتال کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کردیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر چترال ڈاکٹر حیدر الملک نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہسپتال کے 19اسٹاف کا کرونا ٹیسٹ کرانے پر چھ کا مثبت آنے پر ہسپتال کو بند کرنا ناگزیر ہوگیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ ہسپتال کے عمارت کی مکمل ڈس انفیکشن کے بعد عنقریب کھول دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھاکہ متاثرہعملہمیں پیرا میڈیکل اسٹاف بھی شامل ہیں جبکہ متاثرین کے قریبی افراد کا سیمپل لے کر ٹیسٹ کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔ ایون گاؤں میں کرونا سے متاثر ہ افراد کے بارے میں انہوں نے کہاکہ ٹیسٹ کے ریزلٹ آنے پر تعداد کا اندازہ ہوگا مگر ذیادہ تعداد کے متاثر ہونے کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button