53

عثمان بزدار کو ہٹانے کے کئے دباو بڑھنے لگا، 16 اگست سے قبل تبدیلی متوقع

اہور( آوازچترال) عثمان بزدار کو ہٹانے کے کئے دباو بڑھنے لگا،16 اگست سے قبل فیصلہ متوقع۔ اپنی یوٹیوب ویڈیو میں بات کرتے ہوئے اینکر سمر عباس کی جانب سے خبر دی گئی ہے کہ عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے سے ہٹانے کے حوالے سے پیش رفت سامنے آئی ہے۔ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ہونے والی ایک ملاقات میں ایک انتہائی اہم شخصیت کی جانب سے عمران خان کو پیغام بھیج دیا گیا ہے کہ اب بہت ہو گیا، عثمان بزدار کو ہٹانا ہو گا۔مزید بات کرتے ہوئے اینکر سمر عباس کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے امید کی جا رہی ہے کہ بڑا فیصلہ 16 اگست سے قبل متوقع ہے۔ مزید بات کرتے ہوئے اینکر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے متبادل نام بھی منظرعام پر آنا شروع ہو گئے ہیں، اس مقصد کے لئے وزیراعظم عمران خان نے ملاقاتیں بھی شروع کر دیں ہیں۔ سمر عباس کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ اس حوالے سے سب سے زیادہ نام پنجاب کے وزیر قانون راجہ بشارت کا نام لیا جا رہا ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ اس کے علاوہ علیم خان، میاں اسلم اقبال کا نام بھی زیر غور ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی کئی بار یہ بحث چھیڑی جا چکی ہے کے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو تبدیل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ لیکن پچھلی مرتبہ عمران خان نے لاہور آکر وزیراعلیٰ پنجاب کے حوالے سے اعتماد کا اظہار کیا تھا۔تاہم اس حوالے سے کہا جا رہا تھا کہ عثمان بزدار کو تبدیل نہیں کیا جائے گا۔ لیکن اب اینکر سمر عباس نے خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ عثمان بزدار کو ہٹانے پر دباؤ بڑھ گیا ہے جس کے بعد اب ان کی تبدیلی 16 اگست سے قبل متوقع ہے۔ مزید بات کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والی ایک ملاقات میں ایک انتہائی اہم شخصیت کی جانب سے عمران خان کو پیغام بھیج دیا گیا ہے کہ اب بہت ہو گیا، عثمان بزدار کو ہٹانا ہو گا۔

Facebook Comments