تازہ ترینکاروبار

حکومت نے عین عید پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد ( آوازچترال) حکومت نے عین عید پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا، پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 86 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 97 پیسے اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 62 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا، اوگرا کی جانب سے تقریباً 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے اوگرا کی سمری منظور کر لی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وزارت خزانہ کی جانب سے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 86 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 97 پیسے اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 62 پیسے اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔ یوں پٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 103 روپے 97 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 106 روپے 46 پیسے، مٹی کے تیل کی فی لیٹر نئی قیمت 65 روپے 29 پیسے اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 62 روپے 86 پیسے ہوگی۔ بتایا گیا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ اس سے قبل اوگرا کی جانب سے وزارت خزانہ کو بھجوائی گئی سمری میں تقریباً 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔اوگرا کی جانب سے بھجوائی گئی سمری میں 7 روپے اضافے سے پٹرول کی نئی قیمت 107روپے 11 پیسے، ڈیزل کی قیمت ساڑھے 9 روپے اضافے سے نئی قیمت 110 روپے 96 پیسے، 6 روپے اضافے سے مٹی کے تیل نئی قیمت 65 روپے 32 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 6 روپے 21 پیسے اضافے سے 62 روپے 21 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔ واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد حکومت کی جانب سے ایک ماہ کے دوران پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 28 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button