73

صوبائی حکومت کی احکامات کی روشنی میں ضلع چترال میں تمام سیاحتی مقامات عید الضحیٰ کے موقع پر مکمل بند ہونگے۔…ڈپٹی کمشنر لوئر چترال

چترال( آوازچترال  )ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کی دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت کی احکامات کی روشنی میں ضلع چترال (لوئر)میں تمام سیاحتی مقامات عید الضحیٰ کے موقع پر مکمل بند ہونگے۔ اس لئے عوام الناس سے گزارش ہے کہ جب تک صوبائی حکومت کی طرف سے سیاحتی مقامات کے دوبارہ کھولنے کے بارے میں کوئی احکامات نہیں آتی اس وقت تک ضلع چترال (لوئر) میں کسی بھی سیاحتی مقام کا رخ نہ کریں تاکہ کسی دشواری کا سامنا کرنا نا پڑے۔   عیدالضحیٰ کے موقع پر ضلعی انتظامیہ لویر چترال کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے گھروں میں رہیں۔ اپنے اپنے پیاروں اور ارد گرد افراد کا خیال رکھیں۔

Facebook Comments