تازہ ترین

یہ کونسا نیا پاکستان ہے جس میں کرپٹ غیر ملکی مشیر استعفے دے کر پاک صاف ہو گئے،ڈاکٹر ظفر مرزا اور تانیہ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ

کراچی ( آوازچترال) صوبائی وزیر برائے انفارمیشن سائنس و ٹیکنالوجی تیمور تالپور نے کہا ہے کہ نیب ظفر مرزا اور تانیا کی کرپشن پر کب نوٹس لے گی، اب تو سرکاری بنچوں سے بھی آوازیں آ رہی ہیں کہ وہ کرپٹ ہیں، خود حکومت اس کا کب نوٹس لے گی اور انکے نامECLپر ڈالے گی یا اس معاملے میں بھی جہانگیر ترین اور سابق وزیر صحت کی طرح خاموش رہے گی۔ اپنے ایک بیان میںصوبائی وزیر تیمور تالپور نے کہا کہ یہ کونسا نیا پاکستان ہے جس میں کرپٹ غیر ملکی مشیر استعفے دے کر پاک صاف ہو گئے،

صرف استعفوں سے کام نہیں چلے گا، نیب کو چاہیئے ان کے خلاف کرپشن الزامات کی تحقیقات کرے اور تب تک ان کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔ جو غیر ملکی شہریت والے مشیر نیازی لایا،اب استعفی دینے کے بعد کہ رہے ہیں کہہم توعمران نیازی کے کہنے پر آئیکیا نیازی ان کے بارے میں نہیں جانتا تھا؟ دعوے اور وعدے کرپشن ختم کرنے کے کئے مگر دنیا بھر سے کرپٹ ڈھونڈ ڈھونڈ کر کابینہ میں شامل کر لئے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز گل نے بالکل صحیح کہا ہے کہ تمام کرپٹ ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو گئے ہیں،تمام کرپٹ یعنی جہانگیر ترین،پرویز خٹک،عثمان بوزدار،اعظم سواتی،داد، اسد عمر،امین الحق،زلفی بخاری،ظفر مرزا،شہزاد اکبر،شبلی فراز،فردوس شمیم،عمران اسماعیل،مراد سعید،فواد چوہدری،اور سب سے بڑھ کر عمران خان نیازی سب ایک پلیٹ فارم یعینی تحریک انصاف میں جمع ہو گئے ہیں۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ جعلی ڈگری والا مرادسعید کہ رہاہے کہ بلاول کو تاریخ کا علم نہیں۔ مراد کو بتایا جائے کہ بلاول آکسفورڈ کا گریجیٹ ہے۔ اس نے ایک گھنٹے میں تین پرچے پاس نہیں کئے نا اس کی سپلی آئی۔ بھٹو کے نواسے، بینظیر کیبیٹیکو تاریخ سے نابلد کہنے والے لمحہ بھرکے لئے اپنے گریبان میں جھانک لیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کے ہیلتھ سسٹم کا جو بیڑاانہوں نے غرق کیا ہے وہ آپکے سامنے ہے۔ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ تو ایک جانب کے پی میں تو جعلی ادویات اور منشیات کا کاروبار کھلے عام ہو رہا ہے۔ تبدیلی سرکار نے پچھلے 7 سال میں خیبرپختنخواہ کے صحت کے نظام کو اصلاحات کے نام پر نہ صرف تباہ کیا بلکہ اس کے ساتھ ادویات کو عام آدمی کی پہنچ سے دور کیا اوراوپر سے ستم یہ کہ اب جو ادویات مل بھی رہی ہیں تو جعلی ادویات مل رہی ہیں۔صوبائی وزیر تیمور تالپور نے کہا کہ جو عذاب اور تکلیف آپ اس قوم کیلئے لیکر آئے ہیں۔ قوم کی سات نسلیں بھی اپکو معاف نہیں کریں گی کسی کی چھت چھین لی، کسی کی روٹی چھین لی، کسی کی نوکری چھین لی۔ اس سے بدترین دور کبھی بھی پاکستانی سیاست میں نہیں آیا یہ ڈکٹیٹر سے بھی بدترین نظام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ظفر مرزا کے استعفی پر ڈاکٹرز یوم نجات منا رہے ہیں۔اس لمحے کے بارے میں سوچیں جب نیازی کے جانے پر پوری قوم یوم نجات منا رہی ہوگی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button