تازہ ترین

چکدرہ چترال سی۔پیک روٹ فوری طور پر بحال کرکے کام شروع کروانے کا مطالبہ..پی پی پی۔اپر چترال

اپرچترال(نمائندہ آوازچترال )پی پی پی۔اپر چترال کی ایک اہم میٹنگ منگل 28 جولائی کو زیرِ صدارت صدر پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال امیر اللہ، پرویز لال ہاوس بونی میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں پی پی پی اپر چترال کے عہدیداران کے علاؤہ پارٹی کے سینئر اراکین نے شرکت کی۔ میٹنگ کا ایجنڈہ حکومت کی طرف سے چکدرہ چترال سی۔پیک روٹ ختم کرنے اور اے سی مستوج اور اے سی موڑکھو تورکہو کو بونی میں بیٹھنے کے بجائے اپنے اسٹیشنوں میں بیٹھنے کے حوالے سے تھا۔شرکاء نے دونوں نکات پر سیر حاصل بحث کی اور چکدرہ چترال سی۔پیک روٹ فوری طور پر بحال کرکے کام شروع کروانے کا مطالبہ کیا۔ مطالبات منظور نہ ہونے کے صورت میں عید کے فوراً بعد بھرپور احتجاجی مظاہروں کا فیصلہ کیا گیا۔ اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال سے پُرزور اپیل کی گئی کہ اے سی صاحبان کو اپنے اپنے اسٹیشنوں میں بھیج دیں تاکہ عوام کو آسانی ہو اس طرح یہ میٹنگ اختتام کو پہنچی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button