تازہ ترین

عوامی نیشنل پارٹی کے 34واں یوم تاسیس کے سلسلے میی عوامی نیشنل پارٹی تحصیل دروش کا ایک سادہ مگر پروقار تقریب

چترال (نمائندہ آوازچترال) عوامی نیشنل پارٹی کے 34واں یوم تاسیس کے سلسلے میی عوامی نیشنل پارٹی تحصیل دروش کا ایک سادہ مگر پروقار تقریب 26جولای کو صبح 10بجے ضلعی نائب صدر جناب غلام احد کے رہائش گاہ ہر منعقد ہوا -تقریب میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوباء کونسل کے ممبران ضلعی عہدیداران, کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی. تقریب میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر خدیجہ بی بی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی جس نے غلام احد کے گھر پر پارٹی پرچم لہرایا اور کارکنوں میں لال جھنڈیاں تقسیم کی اور ان کے حوصلے بڑھاے. تقریب میں لال جھنڈے کے دن کو پرجوش طریقے سے منانے پر کارکنان کا شکریہ ادا کیا گیا. تقریب میں ملی مشرسفندیار ولی خان اور صوبائی صدر ایمل ولی خان کی ولولہ انگیز قیادت پر اعتماد کا آظہار کیا گیا. تقریب کے اختتام پر ملک کی خوشحالی اور پارٹی کی ترقی کے لے دعا مانگی گء.تقریب میں عوامی نیشنل پارٹی کے لے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شبھیدوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا. تقریب کے اختتام پر خدیجہ بی بی نے دروش کے مختلف محلوں گھروں اور مین بازار میں دکانوں پر سرخ پرچم لہرائے – اپنے خطاب میں خدیجہ بی بی نے کہاکہ مستقبل عوامی نیشنل پارٹی کا ہے اور ڈی آئی خان سے لے کر چترال پر اب خدائی خدمتگاروں کا راج ہوگا جس کے نتیجے میں صوبہ دوبارہ ترقی وخوشحالی سے ہمکنار ہوگا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button