43

بروم اویر میں ”سرور الملک“فاؤنڈیشن کے دفترکا دفترکا باقاعدہ افتتاح بدست صدر پاکستان تحریک انصاف اپر چترال رحمت غازی خان

اپرچترال(نمائندہ آوازچترال )گذشتہ روز اپر چترال کے بروم اویر میں فلاح انسانیت تنظیم و ”سرور الملک“ فاؤنڈیشن کے دفترکا باقاعدہ افتتاح بدست ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف اپر چترال رحمت غازی خان ہوگیا۔   اس موقع پر تنظیم کے صدر زار احمد خان نے ضلعی صدر پی ٹی آئی اپر چترال رحمت غازی خان و دیگر شراکاء کو تنظیم کے اغراض ومقاصد کے بارے میں آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ تنظیم کا مقصد علاقے کے لوگوں کو تعلیم،صحت،پینے کا صاف پانی،انفراسٹرکچر،غربت کا خاتمہ اور کھیلوں کے شعبوں میں انہیں آگے لانا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اویر کے نوجوانوں میں ہرلحاظ سے کوئی کمی نہیں صرف ان کی رہنمائی کی ضرورت ہے۔آخر میں علاقہ عمائدین نے تنظیم کیلئے دفتر دینے پر شہزادہ سرور الملک کا شکریہ ادا کیا۔

Facebook Comments