تازہ ترین

وزیراعلی خیبرپختونخوا کے کیبل کار منصوبے کوتکنیکی لحاظ سے ناقابلِ عمل قرار دے دیا۔ . .انجینئر فضل ربی جان

چترال (نمائندہ آوازچترال  )، چترال کی سماجی و سیاسی شخصیت انجینئر فضل ربی جان نے وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کے حالیہ اعلان کو خوش آئند مگر تکنیکی لحاظ سے ناقابلِ عمل قرار دے دیا۔ کمراٹ، کالام اور چترال کو ملانے والے کیبل کار منصوبے کے لیے بتیس ارب روپے مختص کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے منصوبے کی فیزیبیلیٹی میں تین سال کا عرصہ جبکہ اڑھائی ارب روپے کی لاگت آئے گی جس سے قومی دولت کا ضیاع ہو گا۔ اس کے ساتھ ساتھ کیبل کار کو چلانے کے لیے دونوں اطراف کے ان دشوار گزار پہاڑی سلسلوں میں بجلی کی فراہمی کو ممکن بنانا بھی ایک پیچیدہ اور محنت طلب مسئلہ ہے جس میں اربوں روپے کی لاگت سے ٹرانسمیشن لائنز بچھانے سے منصوبے کی کل لاگت میں مزید اضافے کا قوی امکان ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button