تازہ ترین

چترال کے سیاحت سے وابستہ افراد نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی طرف سے عید الاضحی کے بعد سیاحتی پابندیاں اُٹھانے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے ۔

چترال ( محکم الدین ) چترال کے سیاحت سے وابستہ افراد نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی طرف سے عید الاضحی کے بعد سیاحتی پابندیاں اُٹھانے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے ۔ اور ہوٹل مالکان ، ٹرانسپورٹرز ، مصنوعات اور کاروبار سے وابستہ افراد نے انتہائی خوشی اور مسرت کا اظہار کیا ہے ۔ چیف ایگزیکٹیو کلرز آف چترال مہتاب ضیاب اور کالاش ویلیز کے ہوٹل ایسوسی ایشن کے عہدہ داران شیر وزیر خان ، جمشید احمد ، اشفاق احمد ساگر و دیگر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ۔ کہ وزیر اعلی نے گذشتہ دنوں سوات میں اپنے دورے کے دوران سیاحتی مقامات کو کھولنے اور پابندیاں اُٹھانے کے حوالے سے جو اعلان کیا ہے ۔ اس سے چترال بھر میں سیاحتی روزگار سے منسلک افراد کی زندگی میں ایک نئی امید پیدا ہوئی ہے ۔ کیونکہ کرونا وائرس کی وجہ سے سیاحت پر پابندی سے لوگ فاقوں کا شکار ہو چکے ہیں ۔ اور ہوٹلوں کے مالکان ملازمین کی تنخواہوں اور کرایوں کے نیچے دب کر رہ گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال ایک سیزنل سیاحتی علاقہ ہے ۔ جہاں گرمیوں کے تین چار مہینے سیاح آتے ہیں ۔ جن کی آمدنی سے مقامی ہوٹل ٹرانسپورٹ اور کاروبار آباد ہیں ۔ اور اسی پیسے کے گردش سے تمام لوگوں کے چولہے جلتے ہیں ۔ اس لئے سیاحت کی بندش کے اثرات کسی ایک طبقے یا کمیونٹی کو متاثر نہیں کرتے ، بلکہ اس سے سب کا نقصان ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ہوٹل مالکان نے کرونا وبا کے دوران حکومت کے تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کیا ۔ کاروبار مکمل طور پر بند کی ۔ اور انتظامیہ چترال کی طرف سے این او سی لے کر آنے والے سیاحوں کو بھی اپنے ہوٹلوں میں قیام کرنے کی اجازت نہیں دی ۔ لیکن اب حالات بھی بدل گئے ہیں ۔ اس لئے وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی طرف سے سیاحت کو ایس او پیز کے تحت کھولنے کا اعلان قابل قدر ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ وزیر اعلی نے سیاحت کو ترقی دینے کیلئے سوات میں کئی سڑکوں کی تعمیر کا افتتاح کیا ۔ لیکن چترال اور خصوصا کالاش وادیوں کے لوگ کا لاش ویلیز روڈ کے افتتاح کیلئے وزیر اعلی کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں ۔ جس کی خوشخبری معاون خصوصی وزیر اعلی خیبر پختونخوا وزیر زادہ نے دیا تھا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ سیاحت کی ترقی سیاحوں کو سہولت دینے سے ہی ممکن ہے ۔ اور سب سے بڑی سہولت سیاحوں کو روڈ
تعمیر کرکے ہی دی جا سکتی ہے ۔ اس لئے کالاش ویلیز روڈ کی تعمیر بلا تاخیر شروع کی جائے ۔ انہوں نے عید الاضحی کے بعد ٹورزم پر پابندی اُٹھانے کے اعلان کو سراہا ۔
Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button