تازہ ترینکاروبار

چترال چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام منعقدہ اکنامک ڈیویلپمنٹ فورم کا اجلاس

چترال(نمائندہ آوازچترال  )چترال چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام منعقدہ اکنامک ڈیویلپمنٹ فورم کے اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ لواری ٹنل کی تکمیل اور چترال کو ڈی پیک کا مجوزہ متبادل روٹ بنانے کے تناظر میں پیدا شدہ صورتحال میں معاشی سرگرمیوں کو مستحکم بنیادوں پر استوار کرنے اور علاقے میں ترقی و خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے ترقی کے تمام سیکٹروں کو ایک پلیٹ فارم پر اپنی قوت اور وسائل کو مجتمع کرنا ہے۔ بدھ کے دن ڈی ڈی آفس کے کانفرنس روم میں منعقد اس اجلاس کی صدارت ڈی سی لویر چترال نوید احمد کررہے تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سرتاج احمد خان نے کہا کہ یہ اجلاس چند ماہ پہلے پشاور میں منعقد اجلاس کا تسلسل ہے جس میں ترجیحات کے تعین کے بعد کمیٹیاں تشکیل دی گئی تھیں۔ اجلاس میں گہیریت کے مقام پر اکنامک ڈیویلپمنٹ زون کے قیام کے بارے میں بتایا گیا کہ آئندہ چند مہینوں میں اس کے افتتاح کے بعد معاشی سرگرمیوں کا آغازبڑے پیمانے پر ہوگا۔ نوجوانوں کی اسکل ڈیویلپمنٹ، خواتین کے لیے الگ فورم اور ہنر سیکھنے کے مواقع فراہم کرنے، چترال میں معدنیات کی لیزنگ کے لیے بلاکوں کا خاتمہ، ارندو اور شاہ سدیم میں کسٹم اسٹیشنز کا قیام جیسے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اسی طرح ٹورزم، زراعت کے شعبے پر توجہ اورلینڈ ریکارڈ کی آپریشن کا معاشی سرگرمیوں پر اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میںاے ڈی سی حیات شاہ، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ،سیٹلمنٹ آفیسر فداء الکریم، اے سی ریونیو شہزاد، ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر،اسپیشل ایجوکیشن اینڈ ویمن ایمپاورمنٹ

نصرت جبین ٹی ایم او چترال مصباح الدین، ایس ڈی ایف او عمیر نواز قریشی، سی ڈی پی او چترال، اے اے سی دروش عبدالحق، AKRSPکے انجینئر ضیاء اللہ، ACTEDکے ایریا کوآرڈینیٹر علی نگاہ، اے اے سی فیاض، دروش تجار یونین کے صدرحاجی گل نواز قریشی، چترال تجار یونین کے صدر شبیر احمد، ٹی ایم او دروش کریم اللہ اور چترال پریس کلب کے صدر ظہیر الدین اور دوسروں نے شرکت کی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button