60

ڈی پی او لوئرچترال.. بہترین کارکردگی دیکھا نے والے افسران میں سرٹیفکیٹزاورکیش ریواڈ تقسیم کی

چترال( نمائندہ آوازچترال)ڈی پی او لوئرچترال عبد الحئی خان (پی ایس پی) نے اپنے دفترمیں آرڈرلی روم کا انعقاد کیا، بہترین کارکردگی دیکھا نے والے افسران میں سرٹیفکیٹزاورکیش ریواڈ تقسیم کی۔ خصو صی طورپراس تقریب میں منشیا ت فروشوں کے خلاف کارکردگی دکھانے والے افسران کی بھر پورحوصلہ افزائی کی گئی۔اس کے علاوہ پولیس جوانو ں کے مسائل سنے اوران کے حل کے احکامات بھی جاری کیے۔ ڈی پی اولوئر چترال نے جوانوں سے اپنے خطاب میں کہا کہ پولیس افسران نیک نیتی اورایمانداری سے اپنی فرائض سر انجا م دیں اوریہ بھی کہا کہ ہرہفتے بروزمنگل آرڈرلی روم کا انعقاد کیا جائے گا۔

Facebook Comments