تازہ ترین

بروم اویر میں پی ٹی آئی کی شمولیتی تقریب، درجنوں افراد پی ٹی آئی میں شامل

اپرچترال(نمائندہ آوازچترال  ) گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف اپر چترال کی ایک شمولیتی تقریب زیر صدارت ضلعی صدر اپر چترال رحمت غازی خان، نوجوان رہنما شہزادہ محمد شفیق الملک کی رہائش گاہ میں منعقد ہوئی۔تقریب میں پاکستان تحریک انصاف اپر چترال کے صدر رحمت غازی،سینئر رہنما میراج خان،میر سردار جناح، سابق ناظم منہاج الدین،سیکرٹری اطلاعات سید مختارعلی شاہ کے علاہ دیگر اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کیں۔تقریب میں مختلف پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے درجنوں افراد نے خاندان سمیت پی ٹی آئی میں شرکت کی۔نئے شامل ہونے والوں سلطان داؤد،وسیم الدین،عرفان الدین،شیرعظیم خان،صلاح الدین،اصلاح الدین،عبدالجبار،آصف الدین اور عمران الدین اپنی خاندان سمیت شامل ہیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر اپر رحمت غازی نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کا شکریہ ادا کیا اور اُنہیں مبارکباد پیش کی۔اور علاقے کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کی۔پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں نے پی ٹی آئی اپر چترال کی قیادت اور کابینہ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔اور علاقے کے مسائل،نوجوانوں کیلئے گراونڈ،پینے کا صاف پانی،روڈ کی تعمیر میں فنڈ کی خرد برد کی تحقیقات کرنے اور موبائل نیٹ ورک کی ناقص سروس بہتربنانے کے لئے قیادت سے ان مسائل کے حل کے لئے اقدامات اُٹھانے کا مطالبہ کیا۔علاقہ پہنچنے پر پی ٹی آئی رہنماؤں اور مہمانوں کا چترال کی قدیمی اور رویاتی انداز گھوڑ سواری سے پُرتپاک استقبال کیا گیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button