تازہ ترین

علاقہ کیسو کے پائپ لائن کیلئے 94.243ملین روپے کا خطیر رقم مختص

دروش ( نمائندہ  آوازچترال )  گذشتہ دنوں اخبار میں علاقہ کیسو کے پائپ لائن کی ٹینڈر کی خبر ملتے ہی علاقہ میں جشن کا سماں ۔ مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نثار دستگیر نے  کہا ہے کہ  ہم اہلیان کیسو  اللہ و تبارک تعالیٰ کے نہایت ہی شکر گزار ہیں کہ علاقے کا درینہ مسئلہ حل ہوگیا۔ پاکستان بننے سے علاقہ کیسو  میں پینے کی  پانی کا  شدید مسئلہ  تھا ۔ اب  چونکہ جناب عمران خان کی حکومت میں چترال میں  مختلف ترقیاتی کام کی مد   معاون خصوصی وزیر زادہ کی کوششوں سے  خطیر رقم مختص کیے گیے ہیں  جن میں علاقہ کیسو کے پائپ لائن کیلئے 94.243ملین روپے کا خطیر رقم مختص ہوئے ۔جس کی وجہ سے علاقے میں پانی کا بحران انشا اللہ حل ہو جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ علاقے میں ایک چھوٹے چشمے سے پانی سبلائی ہوتا تھا جس سے لوگوں کے ضروریات ہی پورا نہیں ہوتے تھے  ۔ اب چونکہ معاون خصوصی وزیر زادہ صاحب اور سرتاج احمد خان کی  انتھک کوششوں سے علاقے کا درینہ مطالبہ پانی کا مسئلہ حل ہو  گیا۔جس سے پورے علاقہ کیسو  کے مکینوں کو صاف پانی مہیا ہوگی ۔ مذکورہ پراجیکٹ شیشی کوہ سے پائپ لائن کے زریعے کیسو لے جائے گا اور انہتائی دشوار گزار پہاڑی علاقے سے ہوتے ہوئے کیسو پہنچے گا۔ نثار دستگیر کا مزید کہنا ہے کہ علاقے میں اپباشی کیلئے پانی کا مسئلہ تا حال حل طلب سے جس کیلئے ہم حکومتی نمائندوں کے ساتھ درخواست جمع کیے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ جناب معاون خصوصی وزیر زادہ صاحب اپباشی کیلئے بھی  پانی  کابندوبست کر کے علاقہ مکینوں کا دل جیت لے گا۔  

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button