تازہ ترین

ایکسین محکمہ پبلک ہیلتھ چترال پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو بدنام کرنے پر عمل پیرا ہے۔.رحمت الہی

چترال (آوازچترال نیوز  ) سابق ناظم و ممبر ڈسٹرکٹ کونسل چترال رحمت الہی نے کہا ہے کہ ایکسین محکمہ پبلک ہیلتھ چترال دانستہ طور پر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو بدنام کرنے پر عمل پیرا ہے۔ جس کا ثبوت یہ ہے کہ چترال کے اکثر علاقوں میں لوگوں نے کلاس فور ملازمتوں کیلئے ٹینکی کیلئے جگہ فراہم کئے اور علاقے میں پینے کے پانی کا سنگین مسئلہ حل کرنے میں اہم کردار اداکیا اب ادارے کی طرف سے اُن لوگوں کا شکریہ ادا کرکے زمین کے عوض وال مین کی آسامی اُنہیں دینے کی بجائے اُسے طول دے کر عوام کیلئے مشکلات پیدا کر رہا ہے۔   میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چترال کے ایم پی ایز نے بھی اس حوالے سے ایکسین سے بات کی ہے لیکن مذکورہ آفیسر اُن کی باتوں کو بھی کوئی اہمیت نہیں دے رہا اور نہایت ڈھٹائی سے ان کے فیصلے کو ماننے کیلئے تیار نہیں۔ رحمت الہی نے کہا کہ لوئر چترال میں چالیس عوامی اہمیت کے حامل پینے کے پانی کے ٹینک لوگوں سے اس شرط پر حاصل کئے گئے تھے کہ ٹینکی میں وال مین کی ملازمت اُنہیں دی جائے گی اور اس شرط پر ٹینکی تعمیر کئے گئے جن سے لوگ استفادہ کر رہے ہیں۔ لیکن پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد گذشتہ دو سالوں سے ان چالیس وال مینوں کی آسامیاں خالی پڑی ہیں اور زمین مالکان کو بھرتی نہیں کیا جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ وال مینوں کی بھرتی نہ ہونے سے کروڑوں کی لاگت سے تعمیر ہونے والے واٹر ٹینک کی حفاظت نہیں ہو رہی اور یہ لاوارث ٹینک کی صورت اختیار کرگئے ہیں۔ اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ان چالیس منظور شدہ وال مین کی آسامیوں پر ٹینکی کیلئے زمین فراہم کرنے والے مالکان کو شفاف طریقے سے بھرتی کرکے عوام کے مسائل حل کرے۔ بصورت دیگر اس میں بہت سی مشکلات پیدا ہو سکتی ہے جو ادارہ اور عوام دونوں کے مفاد میں نہیں ہو گا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button