تازہ ترینصحت

خیبر پختونخوامیں پولیو مہمات 4 ماہ بعدبحال, وزیرصحت خیبر پختونخوا کی پریس کانفرنس

پشاور  ( آوازچترال نیوز) وزیرصحت خیبر پختونخوا تیمور سلیم خان جھگڑا کی پریس کانفرنس میں کہا گیا ہے کے خیبر پختونخوامیں کورونا وباء کے باعث معطل انسداد پولیو مہمات 4ماہ بعد بحال،20جولائی سے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں پانچ روزہ خصوصی انسدادپولیو مہم کا آغازہو گا۔ مہم کے دوران5سال سے کم عمر کے ہزاربچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ پولیو مہمات میں تعطل سے بچوں کی قوت مدافعت کم ہونے کے خطرات بڑھ گئے ہیں، پولیو مہمات کی بحالی کا فیصلہ وفاقی حکومت اور معاون اداروں کی مشاورت سے کیا گیا۔ پولیو مہم کے لئے تربیت یافتہ پولیو ورکرز پر مشتمل 609ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ مہم کے لئے594موبائل اور15 فکسڈٹیمیںاور نگرانی کے لئے167ایریا انچارجز تعینات ہوں گے۔ مہم کے دوران پولیو ورکرز کے لئے سیکورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں،پولیو ورکرز اور سٹاف کورونا وائرس وباء کے تناظر میں محفوظ ویکسینیشن کی تربیت دی گئی ہے، مہم کے دوران سماجی فاصلہ سمیت تمام ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا، پولیوورکرزکو ماسکس، ہینڈ سینیٹائزرز، نفراریڈ تھرمامیٹرز سمیت تمام پی پی ایزفراہم کی گئی ہیں۔ وزیرصحت مشکل حالات میںپولیو مہمات کا انعقاد بچوں کی صحت اور تحفظ کے عزم کی عکاسی ہے۔ وزیرصحت تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کے والدین بچوں کوپولیو سے بچانے کے لئے آگے آکر ان مہمات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button