134

جے یوآئی ضلع لوئر چترال کے جنرل سیکرٹری حافظ انعمام میمن کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے لئے دستخطی مہم شروع

چترال(نمائندہ آوازچترال  )جے یوآئی ضلع لوئر چترال کے جنرل سیکرٹری حافظ انعمام میمن کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے لئے دستخطی مہم شروع ہوگئی ہے۔جس میں مجلس عمومی کے ارکان سے دستخط حاصل کئے جارہے ہیں۔ پارٹی کے ایک سینئر رہنما نے رازداری کے شرط پر بتایا کہ جمعیت علما ء اسلام کے دستور کے مطابق 125ارکان سے دستخط حاصل کرنے کے بعد عدم اعتماد کی درخواست صوبائی نظم کو بھیجدی جائیگی جوکہ مزید کارروائی کا مجاز ہے۔اُنہوں نے بتایا کہ حافظ انعام میمن کے خلاف چارج شیٹ میں ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن کا ڈی سی لوئر چترال کے ساتھ متنازعہ گفتگو ریکارڈ کرکے سوشل میڈیا میں وائرل کرنے سمیت دوسرے الزامات شامل ہیں۔

Facebook Comments