111

ماہرین نے کورونا وائرس کی 3 ایسی علامات کا سراغ لگا لیا جو وائرس کا شکار تقریباََ تمام افراد میں پائی جاتی ہیں

واشنگٹن ( آوازچترال نیوز) ماہرین نے کورونا وائرس کی 3 ایسی علامات کا سراغ لگا لیا جو وائرس کا شکار تقریباََ تمام افراد میں پائی جاتی ہیں۔ بخار، کھانسی اور سانس لینے میں دقت ایسی تین علامات ہیں جو کہ کورونا وائرس کے شکار تقریباََ تمام افراد میں یکساں طور پر پائی جاتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بیماریوں کی روک تھام سے متعلق امریکی ادارے کی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تین علامات ایسی ہیں جو کورونا کے مریضوں میں مشترکہ طور پر پائی جاتی ہیں۔ تحقیق کے مطابق یوں تو کورونا کے مختلف مریضوں میں مختلف قسم کی علامات ظاہر ہوتی ہیں تاہم 3 علامات ایسی بھی ہیں جن کی شکایت کا سامنا تقریباََ تمام مریضوں کو ہوتا ہے۔ امریکی ادارے کی تحقیق کے مطابق بخار، کھانسی اور سانس لینے میں دقت جیسی علامات تقریباََ تمام کورونا کے مریضوں میں پائی گئی ہیں۔ امریکی ادارے نے جنوری 14 اور اپریل 4 کے درمیان کورونا کا شکار ہونے والے 164 مریضوں کا لیب ٹیسٹ کیا جس کے مطابق وائرس زدہ تمام افراد کو بخار، کھانسی اور سانس کی دشواری کا سامنا تھا۔