تازہ ترین

نیب کے ہاتھ کچھ نہ آیا شہباز شریف کیخلاف 20 سال سے زیر التوا ء انکوائری بند

لاہور( آوازچترال نیوز )قومی احتساب بیورو نے شہباز شریف کیخلاف 20 سال سے زیر التوا ء انکوائری بند کردی ،شہباز شریف کیخلاف 12 پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی انکوائری ناکافی شواہد کی بناء پر بند کی گئی ۔ ذرائع نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے حوالے سے کہا ہے کہ انکوائری میں نامزد متعدد افراد وفات پا چکے ہیں، ،شہباز شریف کے ملوث ہونے کے تاحال ٹھوس شواہد نہیں ملے ہیں، سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کیخلاف من پسند افراد کو بارہ پلاٹ دینے سے متعلق انکوائری 20 سال سے التوا ء کا شکار تھی۔ نیب لاہور نے سابق وزیراعلی شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف جون 2000ء میں انکوائری کا آغاز کیا تھا،ایل ڈی اے نے 1978ء میں موضع نواں کوٹ کی زمین گلشن راوی سوسائٹی کیلئے حاصل کی،اس کے عوض دس مرلہ کے پلاٹ فراہم کرنا تھے لیکن مبینہ طور پر من پسند افراد کو خلاف قانون ایک کنال کے پلاٹ دئیے گئے،نیب نے تفتیش شروع کیں تو مبینہ طور پر پلاٹوں کی منسوخی کا حکم دے دیا گیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button