21

چترال پریس کلب کا نو تعینات شدہ ڈی پی او عبدالحئ سے تعارفی ملاقات

چترال۔(نمائندہ آوازچترال) چترال پریس کلب کا ایک وفد صدر ظہیر الدین کی قیادت میں چترال کے نو تعینات شدہ ڈی پی او عبدالحئ سے ان کے دفتر میں تعارفی ملاقات کی۔ ڈی پی او نے اپنے ترجیحات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے نیٹ ورک کو جڑوں سے اکھاڑ پھینکا ان کی پہلی ترجیح ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے سماجی برائیوں کا خاتمہ کرنے میں بھی کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے صحافیوں پر زور دیا کہ وہ مسائل اور جرائم کی نشان دہی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں اور چترال کے صحافی اس سلسلے میں مثبت کردار کے حامل ہیں۔

Facebook Comments