62

چترال پولیس نے گرم چشمہ کے نواحی گاؤں پرابیک میں ایک گھر پر چھاپہ مارتے ہوئے افیون کی مقدار 15.530کلوگرام برامد۔۔ملزم گرفتار

چترال (نمائندہ آوازچترال) چترال پولیس نے گرم چشمہ کے نواحی گاؤں پرابیک میں ایک گھر پر چھاپہ مارتے ہوئے افیون کی بڑی مقدار برامد کرلی اور شیرین خان ولد چوڑاک کو گرفتار کرلیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ملزم کے گھر سے برامد کردہ افیون کی مقدار 15.530کلوگرام ہے جوکہ ضلعے کی تاریخ میں اسمگل شدہ افیون کی سب سے بڑی مقدار بتائی جاتی ہے۔ ملزم کو شعبہ انوسٹی گیشن شعبے کے حوالے کیا گیا ہے جسے عدالت میں پیش کرنے کے بعد ان کا ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایاہے کہ گزشتہ ہفتے چترال لویر میں اپنی تعیناتی کے بعد ڈی پی او عبدالحئی نے منشیات فروشوں کے گرد گھیرا مزیدتنگ کرنے کی سخت ہدایات جاری کردی ہے۔

Facebook Comments